اسلام آباد( )وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(ہیسکو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دیدی ہے، ہزارہ ڈویژن کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ہیسکو جلد فعال ہوگا۔اتورا کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی اور اسکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قیام کی منظوری دینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور قائد محمد نواز شریف کے مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جو لوگ ہزارہ کی عوام کے حقوق میں رکاوٹیں ڈالتے تھے، آج انکی شکست کا دن ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ہزارہ کی ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہیسکو ہزارہ کی عوام کی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،ہزارہ کی عوام سے انکے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔















