چین پاکستان سے تازہ گوشت درآمد کرے گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چینی وفد نے نگراں وزیرِ لائیو اسٹاک ابراہیم مراد سے ملاقات کے دوران پاکستان سے تازہ گوشت درآمد کرنے کے لیے اشتراک کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔چینی وفد کا کہنا ہے کہ بیف کی درآمد سے پہلے پاکستان میں مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔اس مقصد کے لیے چینی وفد نے ویکسین کی تیاری کے لیے مخصوص علاقوں میں جگہ اور سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔محکمۂ لائیواسٹاک اور چینی کمپنی نے پنجاب میں جانوروں کی بیماریاں کنٹرول کرنے میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ابراہیم مراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منہ کھر سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین کی تیاری میں چین کا تعاون خوش آئند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اسپیشل ڈیری اکنامک زون کی تیاری کی تجاویز پر غور کریں گے۔