اسلام آباد( اے بی این نیوز )انفارمیشن سروس گروپ کے سنئیر آفیسر کاشف زمان کو تہران میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ( ای سی او )کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل تعینات کیا گیا ہے،کاشف زمان کا شمار انفارمیشن سروس گروپ کے سنئیر افسران میں ہوتا ہے ،وہ قومی احتساب بیورو میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں پی آئی ڈی میں ڈی جی الیکٹرونک میڈیا کے علاؤہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں اور انکے ماتحت اداروں میں بطور میڈیا چیف بھی خدمات انجام دے چکے ہیں،کاشف زمان کو سفارتی پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد انھیں ایران کا ویزہ جاری کیا جائے گا ،انکی فارن پوسٹنگ دوسال کے لیے کی گئی ہے اور وہ عید کے بعد تہران میں اقتصادی رابطہ تنظیم کے سکرٹریٹ میں اپنے عہدے کا چارج لینگے















