نواز شریف عمرہ یا حج کرنے سعودی عرب بھی جائیں گے، حسین نواز

لندن( اے بی این نیوز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عمرہ یا حج کرنے سعودی عرب بھی جائیں گے۔لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں حسین نواز کا کہنا تھاکہ نواز شریف جلد دبئی روانہ ہوں گے اور وہ وہاں دو ہفتے قیام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف عمرہ یا حج کرنے سعودی عرب بھی جائیں گے، پروگرام ابھی ترتیب دیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتےہیں۔