اہم خبریں

وفاقی وزیرکی ہدایت پر تعلیمی نصاب مرتب کرنے کے حوالے سے عیسائی کمیونٹی کی مذہبی تعلیم کیلئے پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین کی ہدایت پر تعلیمی نصاب کو مرتب کرنے کے حوالے سے عیسائی کمیونٹی کی مذہبی تعلیم کے لئے کیتھڈرل چرچ لاہور میں پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد ڈاکٹر مریم چغتائی نے کی۔ پالیسی ڈائیلاگ میں عیسائیت پر مبنی عنوانات کو سلیبس میں شامل کرنے کے حوالے سے سفارشات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں شریک عیسائی کمیونٹی کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم حکومت پاکستان اور قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے اور ہمارے بچوں کو ہماری مذہبی تعلیم سے روشناس کروانے کے لئے قانونی حیثیت فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں