اسلام آباد (اے بی این نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بھیجا گیا نوٹ 30 صفحات پر مشتمل ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت میں پڑھا گیا نوٹ جاری کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا،کچھ ہی دیر بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ اردو اور انگلش میں جاری کیا گیا ہے،نوٹ کے ہمراہ انکوائری کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،نوٹ کے ہمراہ چیف جسٹس کو بینچز سے الگ ہونے کے حوالے سے 17 مئی کو لکھا گیا لیڑ بھی جاری کیا گیا ہے، نوٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا نفاذ صرف چیف جسٹس اور دو سینئر ججز پر ہوتا ہے،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے بعد جسٹس سردار طارق نے بھی بینچز میں بیٹھنے سے کنارہ کشی اختیار کی، بعد میں جسٹس سردار طارق نے صرف 184 تین کے مقدمات میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا،5 ستمبر 2014 سپریم کورٹ میں تعیناتی سے اج تک کسی مقدمے میں بیٹھنے سے انکار نہیں کیا۔















