اہم خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ظائف کی تقسیم ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ظائف کی تقسیم ہفتہ اور اتوار کو معطل رہے گی،ملک گیر گرمی کی شدت کو مدنظر رقوم کی تقسیم عارضی طور پر روکی گئی ہے،پیر 26جون سے وظائف کی تقسیم دوبارہ شروع کر دی جائے گی،وظائف کی تقسیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قائم کردہ کیمپوں میں ہی کی جائے گی،گزشتہ پانچ روز میں 29 لاکھ خواتین کو تقریباً 26ارب روپے رقم تقسیم کی جاچکی ہے، ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 26477-0800 پر اطلاع کریں بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام پیغامات صرف اور صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں