اہم خبریں

شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہو رہا ہے۔شمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں