اہم خبریں

9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک آگ بھڑکارہے ہیں، وزیر اعظم

پیرس(  اے بی این نیوز    )بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن کی ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ایک سال میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، نہایت کٹھن فیصلوں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، بے روزگاری اور مہنگائی آسمان پر پہنچا دی گئی، بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر اور قیمتی اثاثہ ہیں،وزیراعظم شہبازشریف فرانس میں مقیم پاکستانی برادری سے ملاقات کےت دوران گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار تھا، ایک سال کی مسلسل محنت سے خارجہ تعلقات بحال کئے، پاکستان کی معاشی بحالی میں اکنامک ریوائیول پلان سنگ میل ثابت ہوگا،سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل بنادی ہے، پاکستان کی معاشی خودمختاری، ترقی اور مضبوطی ہی پاکستان کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے،
،ملاقات میں پاکستان بزنس فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ،9 مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک آگ بھڑکارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے اپنے ممالک میں پاکستان کے خلاف جھوٹ بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں،ملاقات میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں