وزیر اعظم 3 روزہ دورہ فرانس مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے

لندن: (اے بی این نیوز وزیر اعظم شہباز شریف فرانس کا اپنا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے آج شب لندن پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف معاشی وسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم آئندہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے۔