اہم خبریں

کلر سیداں سے بھی دو انسانی سمگلر گرفتار

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا کے راستہ اٹلی اور یورپ بجھوانے کا معاملہ ،کلر سیداں سے بھی دو انسانی سمگلر گرفتار کرلئے گئے،ملزمان نے شہری کو کراچی سے دبئی،مصر اور لیبیا سے اٹلی بجھوانے کا جھانسہ دیکر 14لاکھ روپے ہتھیائےگرفتار ملزمان میں جنید اور حیدر شامل،ایف ائی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں تفتیش جاری ہے،ملزمان نے کلر سیداں کے نواحی گاوںبیمہ گنگال کے لڑکے کو 14لاکھ روپے لیکر غیر قانونی طور پر لیبیا بجھوایا تھا ،لیبیا میں گرفتاری کا بہانہ بنا کر خاندان سے 10لاکھ مزید وصول کیے تھےدس لاکھ وصول کرنے کے کچھ دن بعد عمران اعظم نامی شہری کی لاش پاکستان آئی تھی ملزمان کے خلاف جان بحق شخص عمران اعظم کے بھائی اسد اعظم کی مدعیت میں دو دون قبل مقدمہ درج کیا گیا ملزمان کی نیٹ ورک کا مرکزی ملزم لیبیامیں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں