مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا

اسلام ااباد ( اے بی این نیوز   )مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی ادارہ شماریات کی جانب ست جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی،19 کی قیمتیں مستحکم رہیں ،حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا،آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو مہنگی ہوئی،دال ماش 6 روپے،زندہ مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،چھوٹا گوشت 15 روپے فی کلو،بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ،
دودھ،انڈے،دہی،چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شاملہیں۔