اسلام آباد (اے بی این نیوز )جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سٹیج پر پہنچ گئے ،کارکنان کی جانب سے بھرپور نعرے بازی کی جا رہی ہے ،کل بھی بھٹو چور تھا مظاہرین کی نعرے بازی کی،آج بھی بھٹو چور ہے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر جماعت اسلامی کے نعرے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق پنڈال میں آمد ،حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی پرقبضہ قبول نہیں،آصف علی زرداری اوربلاول دیکھ لے ۔عوام کاجم غفیرکراچی کے ساتھ کھڑا ہے ،ملک کے ہرعلاقے اور گاؤں سے لوگ کراچی میں آباد ہیں اس شہر پر قبضہ نہیں کرنے دینگے،کچھ لوگ ہمیں تقسیم کرناچاہتے ہیں لیکن وہاں بسنے والے سب متحد ہیں۔















