علی پور چٹھہ(نیوزڈیسک) یونان کشتی حادثہ ، علی پور چٹھہ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا علی پور چٹھہ سے تھا جن کی غائبانہ نماز جنازہ ، نواحی گاؤں پنڈوری کلاں میں ادا کردی گئی، جس میں ورثاء ،عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔















