کوئٹہ(نیورز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے رابطے نئی پارٹی میں شامل ہونے کے اشارے ۔ واضح رہے کہ جام کمال نے مریم نواز سے اس حوالے سے ملاقات کی ۔بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما جام کمال ن لیگ دور میں پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں،حکومت کے خاتمہ کے بعد وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ بن گئے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے علاوہ ملک سہیل خان ،اختیار ولی نے بھی مریم نواز سے ملاقاتیں کیں اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دل کی آواز ہے، آئندہ انتخابات میں بلوچستان سے پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں کو ٹکٹ دیں گے۔















