اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نو مئی کے واقعات، عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی ۔عدالت نے پولیس کو دونوں افراد کی گرفتار سے روک دیا،اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماوں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔















