Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا دورۂ قطر اور اومان،دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال

دوحہ (نیوزڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے قطر اور اومان کا دورہ کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق دوحہ میں ان کی ملاقات قطری امیر شیخ تمیم سے ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔شیخ تمیم نے ایران اور قطر کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا اور کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں شخصیات نے شعبہ ٹرانسپورٹ میں تعاون بالخصوص میری ٹائم سیکٹر میں ٹرانسپورٹیشن پر بات چیت کی۔ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں اقوام کے درمیان سیاسی تعلقات کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو دوستانہ ہونا چاہیے۔عبداللہیان نے علاقائی تنازعات کے حل کیلئے قطر کی حالیہ کوششوں کو بھی سراہا اور علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کیلئے دونوں ممالک میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان اور ان کا وفد اومان کے دارالحکومت مسقط گیا جہاں ان کی ملاقات یمن کے حوثی باغیوں کے مرکزی مذاکرات کار محمد عبدالسلام سے ہوئی۔عبداللہیان نے اپنی اومانی ہم منصب سید بدرالبوسیدی سے بھی ملاقات کی۔