Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وفاقی وزیر خزانہ کی ملک میں کاروبار میں آسانی کیلئے تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے ملک میں کاروبار میں آسانی کیلئے تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بزنس اور اناملی کمیٹیوں کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دونوں کمیٹیاں بجٹ میں تاجروں کی شکایات اور مسائل اور بجٹ کے حوالہ سے کسی قسم کی بے قاعدگی کے ازالہ کیلئے بنائی گئی تھیں۔وزیر خزانہ نے مالیاتی بل میں بعض ترامیم کے حوالہ سے کمیٹیوں کی سفارشات اور تجاویز کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں سنجیدہ ہے۔ وزیر خزانہ نے ان تجاویز کا جائزہ لیا اور ان سے اتفاق کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اور ملکی خوشحالی کیلئے تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔