اہم خبریں

مٹی کے تیل کی نئی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی سے کر دیا گیا ہے، جبکہ اوگرا کی سفارشات کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 35 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں تبدیلی کے باعث کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد فوری طور پر شروع ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں