اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور یونان نے کشتی حادثے میں جاں بحق اور پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے مل کر کام پر اتفاق ہوا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یونان کے وزیر خارجہ واسلیس کاسکریلیس سے منگل کو ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔وزیر خارجہ نے اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ یونان کے ساحل پر کشتی کے المناک حادثے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزراء خارجہ نے مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت اور برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔















