اہم خبریں

کراچی کی 16 ٹی ایم سیز میں سے 8 پر پی پی اور 6 پر جماعت کے چیئرمین بلامقابلہ منتخب

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کی 25 میں سے 16 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) میں چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 16 میں 8 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پرپیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 6 ٹی ایم سیزمیں کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔دو ٹی ایم سیزپر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔پیپلز پارٹی نے ضلع ملیر اور کیماڑی میں 3، 3 جبکہ ضلع جنوبی اور ضلع غربی کی ایک ایک ٹی ایم سی پر کامیابی حاصل کی۔جماعت اسلامی نے ضلع وسطی کی 5 ٹی ایم سیز میں سے 4 اور ضلع کورنگی کی 2 ٹی ایم سیز پر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے شاہ فیصل ٹاؤن، مومن آباد اور صدر ٹاؤن سےاپنےامیدواردستبردار کروادیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تینوں ٹاؤنز میں اکثریت حاصل کی تھی اور ان تینوں ٹاؤنز کے منتخب چیئرمین پہلے ہی فاورڈ بلاک کا حصہ بن چکے ہیں۔خیال رہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پولنگ کل 15 جون کو ہونی ہے، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں