اہم خبریں

شہری مستحق مریض کو براہ راست خون کا عطیہ کریں،محمد حمید خان

اسلام آباد (نیوزڈیسک )بانی صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان ایدھی آزاد کشمیر محمد حمید خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور کشمیر میں لاکھوں تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے معصوم بچے اور مریض ہیں جو صرف اور صرف ہمارے اور آپ کے خون پر زندہ ہیں،اگر ہم سب چار پانچ مہینے بعد مستحق مریض کو براہ راست خون کا عطیہ کریں تو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہر دوسرے مریض کی بر وقت جان بچائی جاسکتی ہے،بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد حمید خان المعروف ایدھی آزاد کشمیر وبانی صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان نے کہا کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا ، اس وقت پاکستان اور کشمیر میں لاکھوں تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے معصوم بچے اور مریض ہیں جنہیںتازہ خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اس کے علاوہ حادثات ،ایمرجنسیز ،لاوارث ، بارڈر لائن پر زخمیوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ہر صحت مند بھائی اور بہن تین مہینے بعد خون کا عطیہ کر سکتے ہیں ،اللہ تعالی نے انسان کو دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے فالتو خون دیا ہوتا ہے جس کو ہم اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل اللہ دے کر دوسروں کی جانیں بچا کر اللہ تعالی کے اس فرمان کے اوپر عمل کر سکتے ہیں ،اگر ہم سب چار پانچ مہینے بعد مستحق مریض کو براہ راست خون کا عطیہ کریں تو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہر دوسرے مریض کی بر وقت جان بچائی جاسکتی ہے، الحمدللہ اب تک ہم چار لاکھ سے بھی زائد مریضوں کو فی سبیل اللہ خون مہیا کر چکے ہیں اور آگے بھی ہم اللہ تعالی کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے پاکستان اور کشمیر کے ہر ڈسٹرکٹ میں مہیا کریں گے اور انشاء اللہ زندگی رہی تو دنیا کے ہر ملک میں یہ خدمت سر انجام دیں گے ۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے قائم مقام صدر اظہر جتوئی نے بانی صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان ایدھی آزاد کشمیر محمد حمید خان کی دکھی انسانیت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان لاکھوں بچوں کی جانیں بچانے کے لیے اور ان کی براہ راست مدد کرنے کے لئے لازمی آگے بڑھیں تاکہ تھیلیسیمیا اور بلڈ کینسر کے معصوم بچے اور مریض اس سے مستفید ہو سکیں،یگر خطاب کرنے والوں میں سردار عابد صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ حجیرہ بارڈر لائن ،قاضی امجد ایڈوکیٹ ،محمد الیاس قریشی ، ڈاکٹر سید ناصر محمود،ذوالفقار محمود بچوں کے والدین اور دیگر شامل تھے ۔قریب میںتھیلیسیمیا کے سینکڑوں بچوں اور انکےوالدین نے شرکت کی ، اس موقع پر ایدھی آزاد کشمیر نے پاکستان اور کشمیر کہ عوام کی طرف سے بیٹھے گی عطیات ان معصوم بچوں میں تقسیم کئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وزیرآباد لائن سے آئے ہوئے کالج کے طالب علم اقصیٰ ویلفیئر کے ایک رضا کار احسن نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ خبریں