اہم خبریں

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جلانا باربی کیو اور کچرا پھیلانے پر پابندی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ جلانا باربی کیو اور کچرا پھیلانے پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ان اقدامات کی وجہ سے مارگلہ کی پہاڑیوں میں آئے روز آگ لگنے کا معاملہ پیش آتا ہے، شہر اقتدار میں گندا پانی جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،لان گلیوں گھروں اور ٹائر پنچر کی دکانوں پر پانی جمع کیا جاتا ہے، اس پانی کے باعث ڈینگی کے پھیلاو کا خدشہ ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی نوٹیفیکیشن جاری، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی

متعلقہ خبریں