Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو رہائی ملتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

پشاور(اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر علی محمد خان انسداد دہشتگری عدالت مردان میں پیش،اے ٹی سی جج سید عبید اللہ شاہ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ناکافی شواہد کے بنا پر علی محمد خان کو مقدمے سے خارج کردیا۔علی محمد خان کیس میں براہ راست نامزد نہیں ہے۔علی محمد خان پولیس کی حراست میں رہائی ریکارڈ پر ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ۔علی محمد خان کو اس کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ اگر وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو ان کو فوری رہا کیا جائے، عدالت کے ریمارکس ۔رہائی کے احکامات ملتےہی پولیس نے ایک اور کیس میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو انٹی کرپشن کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے علی محمد خان کوتھانہ طوروں منتقل کردیا ۔