سندیافتہ مجرم رانا ثنااللہ کی ہنگامی پریس کانفرنس شکوک وشبہات کو جنم دیتی ہے،عمران خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ اگر جیلوں میں خواتین کیساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک تھا تو اس سند یافتہ مجرم رانا ثنااللہ کی یہ پریس کانفرنس ایسے تمام شکوک و شبہات کو مزید تقویت دے رہی ہے کہ یہ خود اس میں ملوث ہیں اور الزام دوسروں پر تھونپنا چاہتے ہیں۔وہ واضح طور پر میڈیا میں ہونے والی خوفناک کہانیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا جب وہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کر رہی تھیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکام کی جانب سے علی نواز کے گھر کو گرانے اور اس کے گیٹ کوتوڑنے کے خوفناک اور بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اس کی بوڑھی ماں اور اس کی بہن (سپیشل بچہ) گھر کے اندر رہتی ہیں۔اگرچہ یہ واضح ہے کہ حکمران کسی بھی اخلاقیات سے عاری ہیں، پی ڈی ایم حکومت کو کم از کم اللہ کے غضب سے ڈرنا چاہیے، جسے وہ اس طرح کی فاشزم کی دعوت رہے ہیں۔