اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران پروجیکٹ ناکام گیا، اس کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران پروجیکٹ اب ناکام ہو چکا ہے ، اس کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے لوگ ان کے کرتوت بتا رہے ہیں ، سائفر سمیت ہر جھوٹ کا پول کھلتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی ملک کو توڑنے کی بنیاد بنے گی ، یہ دہشت گرد تنظیموں سے زیادہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے،اس کو سیاست سے بے دخل کیا جائے ۔















