راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب کی کارکنوں کو طیش دلانےکی ویڈیو سامنے آگئی۔کنول شوزب 9 مئی کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کو طیش دلا رہی تھیں، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کارکنوں سے کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز کو نارمل چلنا ہے تو پھر جاؤ گھر میں جاکے سو جاؤ،انہوں نے کہا کہ پھر آزادی کو کہو انا للّٰہ و انا الیہ راجعون اور غلامی کی تیاری پکڑلو۔اس پر کارکنوں نے کنول شوزب سے سوال کیا کہ کدھر ہیں ہمارے علاقے کے ایم این ایز اور ایم پی اے؟پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے کارکنوں کو جواب دیا کہ لعنت بھیجو اُن پر۔















