اسلام آباد (اے بی این نیوز)عمران نیازی کے سائفر سمیت ہر جھوٹ کا پول کھلتا جارہا ہے ۔عمران نیازی کے اپنے لوگ ہی اس کے کرتوت کے بارے میں حقائق بتا رہے ہیں، عمران نیازی کے پی ٹی وی ،قومی اسمبلی اور سپریم کورٹ پر حملے کا بروقت نوٹس لیا جاتا تو آج نوبت دفاعی اداروں پر حملوں تک نہ پہنچتی ،ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی بارے فی الحال تضاد کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیموں سے زیادہ ملک وقوم کے لئے نقصان دہ ہے ، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاست سے بے دخل نہ کیا گیا تو یہ ملک کو توڑنے کی بنیاد بنے گا ،عمران پروجیکٹ ناکام ہوچکا ہے اب اس پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے، زلمے خلیل زاد اور امریکی سنیٹرز سمیت نیازی کے بیرونی آقاؤں کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں ۔















