تھانہ بہارہ کہو میں بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)تھانہ بہارہ کہو میں بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا،پوسٹمارٹم کا عمل مکمل ہوگیا ہے،تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تفتیش کی نگرانی براہ راست ڈی آئی جی آپریشنز کررہے ہیں،ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔