اہم خبریں

بھارہ کہو میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل،چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )بھارہ کہو میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتلکے حوالے سے چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹونے واقعہ کا نوٹس لے لیا،مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل انسانی حقوق کے خلاف ہے، اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مہرین رزاق بھٹونے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرائیں،واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے میڈیا اور سول سوسائٹی کردار ادا کرے،مہرین رزاق بھٹو کا متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا،چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی بچی کے اہلخانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہائی دلائی۔

متعلقہ خبریں