اہم خبریں

پولیس پی ٹی آئی رہنماوں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ، چور شہریوں کولوٹ رہے ہیں

راولپنڈی (اے بی این نیوز     )پولیس پی ٹی آئی رہنماوں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ،، تو چور شہریوں کولوٹتے رہے ،شہرمیں 7دنوں میں 155 موٹرسائیکل اور 18 گاڑیوں چوری ہوئیں ،،4 افراد قتل بھی ہوئے ،گزشتہ ہفتے راولپنڈی پولیس تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی پکڑدھکڑ میں مصروف رہی ، توجرائم پیشہ عناصر نے موقع کا فائدہ اٹھا کر وارداتوں میں اضافہ کردیا ، ،شہر میں 7 دنوں کےد وران چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے 580 واقعات ہوئے ۔موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ سے شہری شدید پریشان ہیں ، پولیس موٹر سائیکل چوری کے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام رہی ،،موٹرسائیکل چور سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ اور حساس علاقوں سے بھی آسانی موٹرسائیکل لے آڑے،ایک ہفتے میں 155 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں ۔سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ دیکھا گیا ،ایک ہفتے میں ذاتی دشمنی کی بنا پر چار افراد قتل ہوئے ، پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے 13 موٹرسائیکل برآمد کیے،پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں