نوشہرہ(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا ہوں، عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جو بھی سازش کرے گا، منہ کی کھائے گا۔















