اہم خبریں

ملک بھر سے حج پروازوں کی روانگی کل سے شروع ہو گی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک بھر سے حج پروازوں کی روانگی کل سے شروع ہو گی،عازمین حج کو لے کر پہلی فلائٹ کراچی جبکہ دوسری پرواز لاہور سے روانہ ہو گی، کل رات 9 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی۔رواں سال پونے دو لاکھ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، گزشتہ سال مجموعی طور پر 75 سے 80 ہزار عازمین نے حج کیا۔ وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محموداور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عازمین کو رخصت کریں گے۔

متعلقہ خبریں