اہم خبریں

شہداء قوم کا اثاثہ ، قوم ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدرعارف علوی نے شہداء کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 12 مئی کے مسلم باغ بلوچستان دہشتگرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدرنے شہداء کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا اور قوم کی جانب سے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کیلئے خدمات پر انہیں سلام پیش کیا۔انہوں نے شہداء کے ورثاء سے گفتگو میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ شہداء کے ورثاء سے بات چیت کے دوران صدر مملکت کی آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔ صدر مملکت نے حوالدار عبدالرحیم ، محمد عرفان اور ندیم اقبال کے لواحقین سے فون پرگفتگو کی۔ انہوں نے سٹینوٹائپسٹ غلام فرید اور سینٹری ورکرز صابر مسیح اور شان مسیح کے ورثاءسے بھی بات چیت کی، عارف علوی نے لانس نائیک فہیم مشتاق اور سپاہی سعید اسلم اورطلحہ جامی کے ورثاء سے فون پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پرکہا کہ شہداءقوم کا اثاثہ ہیں، قوم ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، صدر نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا اور قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں