اہم خبریں

عمران خان بیرون ملک کرائے کے لوگوں سے پاک فوج کو ٹارگٹ کر رہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان بیرون ملک کرائے کے لوگوں سے پاک فوج کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔جمعہ کو امریکا کے سابق سفارتکار اور پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے ٹوئٹ پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیا ،انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کرائے کی لابی کے ذریعے پاک فوج اسکے سپہ سالار اور ہمارے ایٹمی پروگرام کو ٹارگٹ کرارہی ہے۔انھوں نے لکھا کہ عسکری قیادت اور ایٹمی پروگرام کو ایسے شخص کے ذریعے ہدف بنوایا جارہا ہے جو امریکا کا ناکام سفارتکار اور اسکی کوئی شناخت نہیں ہے۔خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ عمران اقتدار کے لئے وطن فروشی پہ اتر آیا ہے۔ اندرون ملک اپنے ورکروں سے اور بیرون ملک کرائے کے لوگوں سے پاک فوج کو ٹارگٹ کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں