اہم خبریں

سیاسی مفاد کی خاطر خواتین اور نوجوانوں کے ذہن کو بارود خانہ بنایا گیا، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ نفرتیں پھیلانے، تشدد پر اکسانے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں، سیاسی مفاد کی خاطر خواتین اور نوجوانوں کے ذہن کو بارود خانہ بنایا گیا۔ تنظیمی عہدیداروں کی ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کی فلاح و بہود کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے سیاسی انتشار، نفرتوں کی سوچ ختم کرنے میں خواتین اور اقلیتوں کو کردار ادا کرنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آئین کے تحت غیر مسلم پاکستانی یکساں حقوق رکھتے ہیں، امتیاز برتنا آئین شکنی ہے۔مریم نواز کہا کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے اتحاد سے پاکستان بنا تھا، خواتین اور اقلیتیں معاشرے میں استحصال کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں، اسے ختم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، خواتین، نوجوانوں کی نمائندگی میں بتدریج اضافہ کر رہے ہیں، مزید بڑھائیں گے۔مریم نے کہا کہ تحریک پاکستان سے لے کر ہر سیاسی تحریک میں خواتین نے نمایاں کردار ادا کیا،انہوں نے کہاکہ بیٹیوں کو پڑھانا اسلام کی تلقین ہے، حقوق اور وسائل میں امتیاز ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں، وسائل اور اختیارات میں بھی نصف حصہ ملنا چاہیے، خواتین وطن کی تعمیر، ادب اور اتحاد کی سوچ پروان چڑھا سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مفاد کی خاطر خواتین اور نوجوانوں کے ذہن کو بارود خانہ بنایا گیا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم خواتین اور نوجوان معاشرے کو اچھی قدروں سے ہم کنار کرنے میں کردار ادا کریں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نے مزید کہا کہ نفرتیں پھیلانے، تشدد پر اکسانے اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں