اہم خبریں

عید قربان کے لیے بھاٹہ گراؤنڈ میں جڑواں شہروں کی منڈی مویشیاں کی نیلام

راولپنڈی(اے بی این نیوز   )کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے عید قربان کے لیے بھاٹہ گراؤنڈ میں جڑواں شہروں کی منڈی مویشیاں کی نیلام کر دی،8 کروڑ 95 لاکھ روپے میں سب سے زیادہ بولی لگا کر حاصل کی ،منڈی مویشیاں میں اپنے جانورفروخت کر نے کے لیے آنے والوں سے بڑے جانور کی انٹری فیس 3000 چھوٹے جانور کی انٹری فیس 2000 روپے مقرر کی گئی ،امسال بڑی عید پر لگائی جانے والی منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ کر تے ہوۓ قوانین کےساتھ ساتھ شفافیت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے،. سی . ای او .راولپنڈی کینٹ بورڈ عمران گلزار نے کہا کہ مذکور ومنڈی مویشیاں کی نیلامی انتہائی شفاف طریقہ سے منعقد کی گئی نیلامی میں 24 بولی دہندگان نے شرکت کی سب سے زیادہ بولی دہندہ نے گزشتہ سال کی بولی کے مقابلہ میں زائد بولی کی پیشکش کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت زائد ہے ۔

متعلقہ خبریں