اہم خبریں

میرے بچوں کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ، جمائما خان

لندن (نیوزڈیسک) تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کے سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹس نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جمائما خان نے یہ وضاحت ٹوئٹر پر ان کے دونوں صاحبزادوں سلیمان عیسی خان اور قاسم خان کے نام سے بنے ہوئے اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس وائرل ہونے اور ایک صارف کی جانب سے ان کے اصل ہونے کی تصدیق چاہنے کے جواب میں کی ۔جمائما نے بچوں کے جعلی اکاؤنٹس کی وضاحت کرنے کے لیے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ پاکستان میں سیاسی ایجنڈا رکھنے والے بہروپیوں نے بنائے ہیں،ٹوئٹر مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹویٹر کی بلو ٹک ویریفکیشن ختم کیے جانے کے بعد مجھے اسی چیز کا ڈر تھا،انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا ( سوشل میڈیا پر آنے کا ) کوئی ارادہ ہے۔

متعلقہ خبریں