اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سراج الحق اور دیگر پارٹی قیادت خودکش حملے میں محفوظ رہی۔انہوں نے مزید کہا اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے! آمین. مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔















