اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سینیٹر سراج الحق اور جماعت اسلامی کیلئے ہماری نیک خواہشات ہیں،انہوں نے جماعت اسلامی کی سیاسی سرگرمی پر حملہ انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی کے زخمی کارکنان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔















