ن لیگ کی کی سانحہ 9 مئی کے خلاف اور شہدا سے یک جہتی کے لئے گوجرانوالہ میں بڑی ریلی کا انعقاد

گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز    )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سانحہ 9 مئی کے خلاف اور شہدا سے یک جہتی کے لئے گوجرانوالہ میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے ریلی کی قیادت کی ،عطاء اللہ تارڑ نے ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 9 مئی سانحے کا ذمہ دار اور منصوبہ ساز عمران نیازی ہے، 9 مئی لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم کا تسلسل، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف منظم ایجنڈے کا حصہ تھا، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، قومی ہیروز ہمارے سر کا تاج ہیں، قومی ہیروز کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قوم کے فخر کی علامت عمارتوں کو جلا کر دشمنوں کو خوش کیاگیا، سانحہ 9 مئی کے مجرموں کے سرغنہ اور معاونین کی معافی نہیں چاہیے، قوم ان کی سزا کا مطالبہ کر رہی ہے سارا منصوبہ، منصوبہ ساز اور کردار پکڑے جا چکے ہیں، اس لئے اب معافی این آر او کے لئے مانگی جا رہی ہے 10 دن بعد معافی بھی منصوبے کا حصہ ہے معافی کی فنکاری نہیں چلے گی، 60 ارب کا چور اب معافی کو بھی بند لفافے کی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے۔