اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین پر حملے تشویش ناک ہے،پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد اور یک جان ہے۔دہشتگردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کا اولین قومی ایجنڈا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔















