اہم خبریں

عمران خان اور حکومتی ٹیم کی ملاقات، تلاشی کیلئے ایس او پیز پر بات چیت کی گئی

لاہور (  اے بی این نیوز   )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لے گھر میں مبینہ 40 شرپسندوں کی موجودگی کا معاملہ،عمران خان اور حکومتی ٹیم کی ملاقات، تلاشی کیلئے ایس او پیز پر بات چیت کی گئی، کمشنر لاہور علی رندھاوا کی سربراہی میں پولیس اور دیگر سرکاری افسران پر مشتمل ٹیم زمان پارک میں داخل ہوئی اور عمران خان کے وکلا کو وارنٹ دکھائی، مذاکراتی ٹیم عمران خان کے گھر کے اندر گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی عمران خان کیساتھ موجود تھی، آپریشن ٹیم کو عمران خان کے گھر داخل ہونے میں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میڈیا کے نمائندے اور وکلا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہے،، ٹیم ارکان نے کہا ہم کسی سرچ آپریشن کے لئے نہیں آئے، صرف عمران خان سے ملنے آئے ہیں۔ عامر میر نے کہا میڈیا کی جس ٹیم کو دورہ کرایا گیا تھا اسے گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی، لہٰذا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ گھر کی تلاشی دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں