اہم خبریں

رکن آزاد کشمیر اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹ سے گرفتار

سیالکوٹ(نیوزڈیسک)رکن آزاد کشمیر اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد رضا سیالکوٹ میں پھوپھو زاد بھائی کا جنازہ پڑھانے قبرستان آئے تھے۔دوسری جانب 9 مئی کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اور پولیس کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کالونی سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق کہ گرفتار کارکنوں کی شناخت ارسل صدیقی اور رانا لیاقت کے نام سے ہوئی ہے، جو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے۔؎

متعلقہ خبریں