اہم خبریں

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 16 فیصد کمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) مہنگا ئی کی شر ح میں معمولی کمی نوٹ کی گئی ہے،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 16 فیصد کمی ہو ئی ، ملک میں اوسط مہنگائی کی شرح 45.7 فیصد تک پہنچ گئی، 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ جبکہ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا ،ایک ہفتے میں پیاز، لہسن، چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں کمی ہوئی،چکن، چائے کی پتی، انڈے، ٹماٹر ،پاؤڈر ملک اور بیف مہنگے ہوئے۔

متعلقہ خبریں