اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عدالت کی رٹ اس ملک کا وقار ہے،اٹارنی جنرل صاحب ملک کے وقار کیلئے اعلیٰ اتھارٹی کے سامنے یہ معاملہ رکھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن کے شیریں مزاری کی گرفتاری پر دائر توہین عدالت کیس میں ریمارکس کہا عدالت کیخلاف مہم لانچ کی گئی،حکومت کی کوشش ہے عدالتی رٹ کو شکست دی جائے،یہ وقت گزر جائے گا لیکن اثرات باقی رہیں گے،،،اٹارنی جنرل نے کہا یہ ملک آئین کے تحت ہی چلنا ہے،عدالتوں کو آئین کے دائرے میں رہ کر ہی کام کرناہے،ملائکہ بخاری اور علی محمد خان کی ضمانت کے کیس میں آئی جی اسلام آباد طلب،اسد عمر کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری پر فریقین کو پیر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔















