اسلام آباد (اے بی این نیوز)کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد نے پیغام دیا کہ”ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے اور جو شہداء کی فیملیز ہیں وہ express ہی نہیں کر سکتے، وہ ایک دوسرے سے مل مل کر رو رہے ہیں ۔ ہم نے کس کے لئے اپنے بچوں کو قربان کیا ہے؟ جس نے بھی کیا ہے اُسےچھوڑنا نہیں چاہیئے“کیپٹن بلال سلیم شہید کی والدہ نے اظہار خیال کیا کہ’جس وقت پہ حملہ ہوا تھا تو واقعی دل خون کے آنسو رو رہا تھا کہ انہوں نے کیسے جرأت کی ہماری اس خوبصورت یادگار کو جلانے کی۔ اللہ کریم خود ہی ان کو اس کی عبرتناک سزا دے گا۔انشاء اللہ“،کیپٹن کاشان نوید شہید کی والدہ نے کہا کہ”ہمارے بچے تو قربانیاں دے دے کراس ملک کو بچانے کی کوشش کرر ہے ہیں اور کچھ شر پسند ہیں کہ ہمارے قومی اثاثوں کا یہ حشر نشر کر دیتے ہیں۔جس کو دیکھ کر ہمیں بہت تکلیف ہے۔جو قومیں اپنے محسنوں کو بھولتی ہیں اور اُن کی یادگاروں کا یہ حال کرتی ہیں، اُن کا اللہ ہی حافظ ہے. ہم تو پہلے ہی بہت زخم خوردہ ہیں“کیپٹن منان الحسن شہید کے والد کا کہنا ہے کہ”آج یہ جو حالت دیکھی ہے جس کے لئے ہمارے بچوں نے جان دی ہے اور اس ملک کو سنبھالتے ہوئے چلے گئے ہیں۔تو یہ جو ہمارے بندوں نے یہ کیا ہے مجھے آج اُس سے بھی اور زیادہ دکھ ہو رہا ہے“















