لاہور( اے بی این نیوز ) زمان پارک کے اطراف ماحول کشیدہ ، ،پولیس نے ایک بار پھر مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ کو بند کردیا، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم ، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے قریب کنٹینر پہنچا دیئے گئے ،زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی تعداد انتہائی کم،، عمران خان نے صحافیوں کو اپنے گھر کا دوبارہ دورہ کروا دیا،عمران خان، بشریٰ بی بی، ملازم اور چار سکیورٹی اہلکار گھر کے اندر موجود تھے۔















