اہم خبریں

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ،وفاقی پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب غیرضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، کسی قسم کی ریلی، اجتماع اور خطاب کی اجازت نہیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، پولیس نے شہریوں کو جی ٹین اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی اور احتجاج کی کال دینے والوں متنبہ کیا ہے کہ نقص امن کا باعث نہ بنیں،قیام امن عامہ کےلیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،قانونی عمل میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے ۔

متعلقہ خبریں