اہم خبریں

برطانیہ کی یوکرین کو لانگ رینج میزائل کی فراہمی کی تصدیق

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو اسٹارم شیڈو لانگ رینج میزائل فراہم کیے جانے کی تصدیق کر دی جبکہ روس نےاقدام کا مناسب جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے طمابق برطانوی سکریٹری دفاع بین والس نے ہاؤس آف کامن کو بتایا کہ جدید اسلحہ فراہم کرنے کیلئے روسی افواج کے خلاف لڑنے کیلئے یوکرین کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر انہیں اسٹارم شیڈو کروز میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔دوسری جانب روسی ترجمان دمیتری پاسکوف نے برطانوی اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی افواج کے برطانوی اسٹارم شیڈو میزائل کے استعمال کے رد عمل میں روس کی جانب سے بھی مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں